|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2024

کوئٹہ: نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کچی سے اغواہو نے والے 2مزدوروںکا نوٹس لے لیا۔جس پر نگران وزیر داخلہ نے اے ڈی سی کچی عبدالستار مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اے ڈی سی نے نگران وزیر داخلہ کو بتایا کہ مغویوں کی تلاش اور بازیانی کے لئے لیویز فورسز نے کارروائی کر رہی ہے اور اس بابت مقامی قبائلی عمائدین سے مدد لی جا رہی ہے

جس پر نگران وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی کہ لیویز ٹیم کی مغویوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کیے جائیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔