|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2024

قلات : قلات میں سوئی گیس کی بندش اور بجلی کی طویل لوشیڈنگ سے تنگ خواتین سڑکوں پر نکل آئے مشتعل خواتین اور بچوں نے مغلزئی کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دیا جس سے شاہراہ کی بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شدید سردی میں سینکڑوں مسافر پھنس گئے ۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں سوئی گیس مکمل طور پر بند ہے مگر سوئی گیس کمپنی کی جانب سے صارفین کے کو ہزاروں روپے بلز بھی بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کیسکو کی جانب بیس گھنٹوں کی طویل لوشیڈنگ کی جارہی ہے اگر دو دن تک مسئلہ حل نہیں ہو ا تو ایک بار پھر قومی شاہراہ کو بند کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ روز خواتین اور بچوں نے سوئی گیس کی بندش اور بجلی کی بیس گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجاً کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کردیا جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک روانی معطل ہوگئی اؤر شدید سردی میں سینکڑوں مسافر پھنس گئے، اس موقع پر خواتین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کمپنی کی جانب سے قلات کو سوئی گیس کی سپلائی منقطع کردیا گیا ہے

مگر صارفین سے زبردستی بھاری بھرکم بلز وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہاکہ کیسکو کمپنی قلات کے صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو سولہ گھنٹوں سے بڑھا کر بیس گھنٹوں سے زیادہ کردیا ہے

جس سے قلات میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور قلات کے شہری پانی کے حصول کے لیے سرگرداں ہوگئے ہیں انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج بلوچ کے ساتھ مذاکرات کے بعد دو دن کے مسائل حل کرنے کی یقین دہائی پر احتجاج ختم کر کے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔