اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے صرف صدر (ن) لیگ کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی بلوچستان اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں بارے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے صرف (ن) لیگ کے مرکزی صدر کی فراہم کردہ فہرستیں ہی تسلیم کی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا کہ ریٹرننگ افسر مرکزی صدر (ن) لیگ کی فراہم کردہ فہرست جاری کرے۔