|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2024

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں کے مطابق اب تک کی پارٹی پوزیشن جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں پر پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن 75 جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئی، 9 آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان کی جنرل نشستیں 84 ہو گئیں۔

مسلم لیگ ن کو اقلیتوں کی 4 اور خواتین کی 20 نشستیں ملیں، مسلم لیگ ن کی اب تک کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 108 ہو گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 امیدوار جنرل نشست پر کامیاب ہوئے، کسی آزاد امیدوار نے شمولیت اختیار نہیں کی۔ پیپلز پارٹی کو اقلیتوں کی 2 نشست اور خواتین کی 12 نشستیں ملیں اور یوں مجمعوعی تعداد 68 ہو گئی۔

سنی اتحاد کونسل میں 81 ازاد ممبران شامل ہوئے، مخصوص نشستوں کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے۔

ایم کیو ایم کے 17 امیدوار کامیاب ہوئے، کسی نے شمولیت اختیار نہیں کی جبکہ ایم کیو ایم کو اقلیت کی ایک نشست اور خواتین کی 4 نشست ملی جس کے ساتھ ارکان کی تعداد 22 ہو گئی۔

جمعیت علمائے اسلام کے 6 ارکان کامیاب ہوئے ، کسی نے شمولیت اختیار نہیں کی، 2 خواتین کی نشستیں ملییں اور مجموعی تعداد 8 ہو گئی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے 3 ممبران جنرل نشست پر کامیاب ہوئے  اور ایک ازاد امیدوار کی شمولیت کے بعد ارکان کی تعداد 4 ہو گئی۔ 1 خواتین کی مخصوص نشت ملنے پر ق لیگ کے ارکان کی تعداد 5 ہو گئی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے 3 امیداور کامیاب ہوئے اور ایک خاتون نشست ملنے سے تعداد 4 ہو گئی۔  مجلس وحدت المسلمین، مسلم لیگ ضیاء، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے 1 ایک رکن نے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی، کوئی آزاد امیدوار شامل نہیں ہوا۔

جنرل نشستوں پر قومی اسمبلی میں 99 آزاد ارکان کامیاب ہوئے۔ 8 آزاد امیدوار تاحال کسی جماعت میں شامل نہیں ہوئے جبکہ قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پرالتوا ہے۔