سوراب:کیسکو سوراب کے خلاف گدر کے عوام سراپا احتجاج،سی پیک روٹ بند،ٹریفک کی لمبی قطار لگ گئی،واپڈا ہائیڈرو یونین اور تحصیلدار سوراب کا مظاہرین سے مذاکرات،48 گھنٹوں میں ہمیں 4 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے
گدر کے عوام کا موقف تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ گدر گریڈ اسٹیشن کے سامنے گدر کے عوام کی جانب سے بجلی کی بلاوجہ بندش اور بار بار بجلی ٹرپنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے جہاں انہوں نے سی پیک روٹ نیشنل 85 روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بلاک کردیا
اور کیسکو سوراب کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ روڈ بندش کی وجہ سے روڈ پر گاڈیوں کی لمبی قطار لگ گئی اور مسافروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ہیڈ ڈپٹی کمشنر سوراب نجیب اللہ ترین کے حکم پر تحصیلدار سوراب سعید احمد شاہوانی اور ایکسین کیسکو کی جانب سے واپڈا ہائیڈرو یونین کے چیئرمین عزیز مینگل،جنرل سیکریٹری حاجی تاج میر محمدحسنی،وائس چیئرمین نور احمد بابئی مظاہرین سے مذاکرات کے لئے گدر پہنچ گئے
جہاں انہوں نے مظاہرین کی مسائل سنی اور بجلی کے متعلق درپیش عوامی مشکلات کو بہتر طریقے سے دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ دنوں اطراف سے فیصلہ کر لیا کہ ہڑتال مظاہرین کمیٹی کی صورت میں ڈی سی سوراب و ایکسین کیسکو کے ساتھ بیٹھک کرکے لائن ڈبلنگ کے معاملہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرینگے جبکہ آخر میں کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے ہڑتال ختم کرکے روڈ ہر طرح کے ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔