کو ئٹہ : پشتونخوا ملی عوامی پا رٹی کے سربرا ہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آ ئین کی با لا دستی اور پا رلیمنٹ کے اختیار کے لئے جدوجہد کر نے والی ہر سیاسی جما عت کا ساتھ دیں گے ، نواز شریف کا ساتھ ووٹ کو عزت دو نعرے کے تحت دیا تھا
،شہبا ز شریف کے متعلق غصے میں منہ سے نکلی با ت پر معذرت خوا ہ ہوں البتہ جو بھی اسٹیلشمنٹ کی آ نکھوں کا تا را ہو گا وہ ہما رے لئے نا قابل قبول وقابل سزا ہو گا،انتخابات سے قبل پی ٹی آ ئی سے بلے کا نشان چھیننا ظلم تھا وزیر اعظم کا ووٹ کس کو دینا ہے یہ دیکھیںگے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پا کستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنما ء و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربرا ہی میں ملنے والی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا نما ئندوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک انتہا ئی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں ایسے میںانتخابی نتا ئج میں ردو بدل اور دھاندلی کے مزید برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی دو با ر کھلواڑ کیا گیا ایک با ر 1970ء میں جب عوام کی منتخب جما عت کو انتقال اقتدار نہیں کیا گیا اسی لئے پا کستان دولخت ہوا جبکہ دوسری با ر 1977ء میں جب ملک میں زندہ با د اور مردہ با د شروع کا سلسلہ چل پڑا اور تحریکیں شروع ہوئیں تو ذوالفقار علی بھٹو کو پھا نسی دی گئی
ہم کہتے ہیں کہ نا چھیڑ ان چیزوں کو ،ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے بھی انتخابات جیتے انہیں حق حکمرا نی دی جا ئے پا کستان میں عوام کی مینڈیٹ کا احترام کر تے ہو ئے آ ئین کی با لا دستی اور پا رلیمان کو با ختیار بنا یا جا ئے تو یہ ملک ہمیشہ کیلئے چل سکتا ہے بلکہ ہم ایشین ٹائیگر بننے سمیت دنیا کی با وقار قوموں میں شما ر ہوں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض میڈیا کے دوست کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ زیا دہ پا ور فل ہیں ہمیں بتا یا جا ئے کہ کیا امریکہ اور فرانس میں اسٹیبلشمنٹ طا قتور نہیں مگر وہاں ایسا نہیں ہو تا ہم کسی کے ساتھ بھی اس راستے پر جا نے کو تیا ر نہیں ہیں۔ انہوں نے پا کستان تحریک انصاف کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور پی ٹی آ ئی کے وفد میں شامل رہنما ئوں کی مہربا نی کہ وہ ہم سے ملنے آ ئے انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس سیاسی جما عت کا ساتھ دیں گے جو آ ئین کی با لا دستی اور پا رلیمان کے اختیار پر یقین رکھتی ہیں
انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف سے ہما را رشتہ ووٹ کو عزت دو نعرے کی وجہ سے تھا مگر پھر پتہ نہیں کیا تھا کہ گھر کو آ گ لگی گھر کے چراغ سے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے میاں شہبا ز شریف کے متعلق ان کے اسٹیبلشمنٹ کے آنکھوں کا تا را ہو نے کے تذکرہ پر جذبا ت میں لخت کا لفظ منہ سے نکالا میں وہ لفظ واپس لیتے ہو ئے اس پر ان سے معذرت کر تا ہوں البتہ جو بھی اسٹیلشمنٹ کی آ نکھوں کا تا را ہو گا وہ ہما رے لئے نا قابل قبول وقابل سزا ہو گا۔ہم ہر اس جما عت اور جج کا ساتھ دیں گے
جو آ ئین کی با لا دستی اور پا رلیمان کے اختیار پر یقین رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو ووٹ کے طا قت کے استعمال کر نے پر مبارکبا د پیش کرتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے انتخابات سے قبل بلے کا نشان چھیننا ظلم تھا ایسا نہیں ہو نا چا ہیئے تھا ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے لئے کس کو ووٹ دینا ہے یہ دیکھیں گے ووٹ کی رازداری کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم آ ئین کی با لادستی اور پا رلیمنٹ کی طا قت کیلئے جدو جہد جا ری رکھیں گے ۔