کوئٹہ:کوئٹہ میں سردی کی شدت میں ایک مر تبہ اضا فہ ہو تے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں نمایاںکمی، سریاب اور قمبرانی روڈ پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہراہوں کو بند کردیا۔پیر کو کوئٹہ میں سرد ہوائیں چلنے، بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی آنے کے بعد سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیاہے
ایسے موسم میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں سریاب روڈ ،قمبرانی روڈ ،جان محمد روڈ ،اسٹورٹ روڈ ، بروری میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ،شدید سردی کے باوجود سوئی گیس پریشر میں کمی کیخلاف قمبرانی روڈ ،ارباب گیٹ کے علاقہ مکینوں نے قمبرانی روڈ کو احتجاجاً ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور گیس کی بندش کی وجہ سے ضعیف العمر شہریوں ، خواتین بچوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے
اور خواتین کو امور خانہ داری میں بھی مشکلات درپیش ہیں کوئٹہ کے علاقوں جناح روڈ، کبیر بلڈنگ ، جناح ٹائون، سریاب روڈ، کلی حق آباد، لوہڑ کاریز، کلی محمد شہی، احمد خان زئی سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کی وجہ سے شدید سردی میں شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں کوئٹہ کے گنجان آباد علاقوں، پشتون آباد، مسلم آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گیس کی بندش سے ستائے ہوئے شہری بھی گزشتہ روز سراپا احتجاج تھے
جنہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا تھا اس کے باوجود کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں تا حال گیس پریشر میں کمی اور بندش کو ختم کرکے بلا تعطل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی ممکن نہیں بنائی گئی اسی طرح بجلی کی آنکھ مچولی گزشہ شب سے بھی جاری تھی اور کئی گھنٹوں تک مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش سے عوام کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔