|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2024

کوئٹہ:گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ حالیہ موسلادار بارشوں سے گوادر اور تربت وغیرہ میں صورتحال ابتر ہو چکی ہے.

تمام متاثرہ علاقوں بالخصوص نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی نکالنے پر زیادہ توجہ مرکوز رکھیں کیونکہ بارشوں کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے بعد ہی ہم متاثرین کو محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے اور انھیں ریلیف پہنچانے کے قابل ہو سکتے ہیں. انہوں پی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ اور دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کارروائیوں میں مزید تیزی لایا جائے. یہ بات انہوں نے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر امان اللہ رند اور ڈاکٹر ظہیر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ مذکورہ اضلاع میں جدید مشینری، ضروری سازو سامان اور ڈی-واٹرنگ پمپس کے فقدان کے باعث سندھ حکومت سے تعاون کی قابل ستائش اقدام قرار دیا. گورنر بلوچستان نے اس بات پر زور دیا کہ متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈکل سٹاف کی ہمہ وقت موجودگی کو یقینی بنایا جائے. گورنر بلوچستان نے تمام رضاکار اور سیاسی کارکنان پر بھی زور دیا کہ متاثرہ علاقوں میں خواتیں اور بچوں کی حفاظت کیلئے بھرپور کردار ادا کریں-