|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2024

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے گھر چھاپے ، چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی ، پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران پی ٹی وی کی نشریات بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد بلوچستان و ملکی حالات پر اظہار خیال کر رہے تھے

تو حکومت ، نشریاتی ادارے ، اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نشریات روکنا ، ڈپٹی سپیکر کی جانب سے مداخلت قابل مذمت ہے بیان میں کہا گیا کہ بی این پی کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کا مقصد یہی تھا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پارٹی کی آواز کو زیر کیا جا سکے پارٹی قائد کی تقاریر کے دوران ایسی روش اپنانے کو آمر دور کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا بی این پی نے ہمیشہ اصولی ، نظریاتی سیاست کی ہے

سردار اختر جان مینگل اور دیگر قائدین کی قیادت میں طویل جدوجہد کا مقصد یہی رہا ہے کہ لاپتہ افراد کوبازیاب ، انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکا جائے منفی ہتھکنڈوں سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے حوصلوں کو پست کرنا ممکن نہیں بلکہ بی این پی کی جدوجہد جو اصولوں پر مبنی ہے اس کو اور تقویت ملے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے گھر چھاپے ، چادر و چار دیواری کے تقدس کے پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے منفی ہتھکنڈے انتہائی قابل مذمت ہیںایک پارٹی چیئرمین کے ساتھ ایسا رویہ کسی بھی صورت درست نہیں پارٹی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے