|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2024

کوئٹہ:سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار وپشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کاہے کہ میں پانچویں دفعہ اس ایوان کا ممبر منتخب ہوا ہوں، ہم آئین کی پاسداری اور حفاظت کرنے کا حلف تو لیتے ہیں، پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے کی پاداش میں میرے گھر پر حملہ ہوا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں پانچویں دفعہ اس ایوان کا ممبر منتخب ہوا ہوں، ہم آئین کی پاسداری اور حفاظت کرنے کا حلف تو لیتے ہیں، یہ آئین ہی ہے جس نے ہم سب کو جوڑے رکھا ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے کی پاداش میں میرے گھر پر حملہ ہوا۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ نہ میں نے کوئی جذباتی تقریر کرنی ہے نہ کسی کو بے عزت کرنا ہے، ہمارے گھر پر 15 سال سے لڑائی ٹھونس دی، ہمارے 200 افراد مرے، یہ ملک ایک جماعت سے نہیں چلے گا، ملک کو بحران سے نکالنا ہے تو آئیے مل کر بیٹھیں، اس پارلیمنٹ میں جاسوسی اداروں کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدر پاکستان کیلئے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جو آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتا ہے جو پارلیمنٹ کو پاکستانی عوام کی طاقت سمجھتا ہے

پاکستان اس وقت مشکل حالات میں ہے ایک پارٹی اس کو نہیں سنبھال سکتی پاکستان کیلئے نیشنل کنسیسز کی ضرورت ہے سیاست میں سٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے پارلیمنٹ صحیح معنوں میں منتخب لوگوں کے طاقت کا سر چشمہ ہو صوبوں کو ان کے حقوق اور مسائل کے حوالے سے آزاد رکھا جائے بہت کم عرصے میں پاکستان ایشین ٹائیگر بن سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ اختلافات تھے ہی نہیں

پاکستان میں آئینی اور غیر آئینی قوتوں کی لڑائی پہلے روز سے جاری ہے دوسرے مرحلہ اس وقت شروع ہوا جب لندن میں 36پارٹیوں نے مل کر پاکستان کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا جس میں طے ہوا کہ پاکستان کے سیاست میں سٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں ہوگا یہاں کوئی کسی کا غلام نہیں ہم بھائیوں کی طرح رہتے ہیں یہ آئین ہے جس نے ہم سب کو جوڑا ہوا ہے آئین جب توڑ یں گے تو پاکستان کی بنیادیں ہل جائے گی ۔