|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2016

نوشکی : نوشکی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر حضرت مولانا فیض محمد نے کہا کہ علماء دیوبند نے ہر کڑے وقت میں ظلم کے خوگروں کے ساتھ پنجہ آزمائی کر کے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو آزادی کے ساتھ جینے کا حق بخشا ہے، جب انگریز نے برصغیر میں قدم رکھا تو اسے لکھارنے اور ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کااعزاز اللہ تعالیٰ نے علماء دیوبند کو ہی عطا فرمایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشکی میں مدرسہ دارالعرفان کسانکوری اور مدرسہ عربیہ سعیدیہ قاضی آباد میں حفاظ کرام کی دستار بندی کے بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے سے مولانا عبداللہ جان حاجی منظوراحمد مینگل ،حافظ عبداللہ گورگیج ، مولانا عبدالغفار ، مولانا رشید الحق مولاناسعید احمد مولانا اختر محمد مولانا سید احمدشاہ اور دیگر علماء نے خطاب کیا، انہوں نے دارالعلوم دیوبند کے بوریا نشین حق اور درویش صفت آکابر نے سامراجی قوتوں پر ضرب کلیمی لگا کر حالات کا رخ موڑ کر دور تاریخ میں زندہ جاوید حیثیت ثبت کر لی ، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام علماء دیوبند اور دارالعلوم دیوبند کی تابندہ روایات کی آئین اور اکابرین دیوبند کی تاریخی قربانیوں کا تسلسل جماعت ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلوم اور پسماندہ طبقات کیلئے جمعیت علماء اسلام آج بھی واحد سہارا جماعت ہےِ جس پر پورے دنیا کے پسے ہوئے عوام کی نظریں لگی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ جب بھی اللہ کی دھرتی پر جبر استبدار کے علمبرداروں نے ظلم وستم کی تاریخیں رقم کرنے کی کوششیں کیں تو ہمارے اکابرین نے انہیں پیوند زمین کردیا، انہوں نے کہا کہ اسلام میں دینی مدارس کی بنیادی اہمیت حاصل ہے اور دینی مدارس سے ملت اسلامیہ کا دینی اور اعتقادی شخص پر وان چڑھتا ہے ، دینی مدارس سے اسلامی فورس تیار ہوتی ہے، جو پاکستان کی سالمیت سمیت دین کے تمام شعبوں میں اس کی محافظ ہوتی ہے، لیکن اس خطے میں یہودی لابی ایک عرصے سے ایک سازش میں مصروف ہیں کہ دین کے محور ومرکز کو ختم کیا جائے عالمی سطح پر یہ لابیاں دینی اداروں کو دہشت گردی کے آڑے بابت کر کے ان کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ایک چھوٹا سا دینی ادارہ بھی استعماری قوتوں کی راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیںِ جمعیت کی موجودگی میں ان استعماری قوتوں کی سازشیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی