|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2016

نال : تحصیل نال کے زلزلہ متاثرین کی کوئی مدد نہیں کر رہا ،پی ڈی ایم اے کی جانب سے دی جانے والی امداد ،اشیاء خورد و نوش اور دیگر سامان ان لوگوں کو مل رہی ہے جو حالیہ زلزلہ کے متاثر نہیں ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ،صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو سے اپیل ہے کہ وہ زلزلہ متاثرین کی داد رسی کرکے ان کے ساتھ ہونے والے نا انصافیوں کا سدباب کریں سیاسی و سماجی حلقوں کی اپیل تفصیلات کے مطابق تحصیل نال کے سیاسی وسماجی حلقوں نے اپنے علیحد ہ علیحدہ بیانات میں کہا ہے کہ تحصیل نال کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے آفٹر شاکس ابھی تک جاری ہے لو گ شدید خوف و ہرا س کا شکار ہیں دوسری جانب تحصیل نال کے علاقہ تیغاپ جہاں زلزلہ سے املاک کو شدید نقصان پہنچا تھا آج بھی لوگ کھلے آسمان تلے شب و روز گزار رہے ہیں ان کی حکومتی سطح پر کوئی امداد نہیں کی جا رہی ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے زلزلہ متاثر ین کے لئے جو اشیاء بیجی گئی ہے انہیں مخصوص علاقوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے ،من پسند علاقوں میں تقسیم کی وجہ سے تیغاپ کے متاثر ہونے والے لوگ جو کہ امداد کے حقیقی معنوں میں حقدار ہے وہ امداد سے محروم ہو رہے ہیں بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تیغاپ کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رواں رکھنے کے خلاف ایکشن لیکر عوام کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھانے کا حکم دیں ۔