ڈیرہ مراد جمالی : ڈیرہ مراد جمالی میں قبضہ گروپ سرگرم ہوگیا بگٹی قبیلے کی خواتین پر تشدد چار خواتین معصوم بچوں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے متاثرین خواتین کا سٹی پولیس تھانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ قبضہ گروپ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز درجنوں قبضہ گروپ سول ہسپتال کے قریب واقع کئی سالوں سے رہائش پزیر بگٹی قبیلے کی زمینوں پر اچانک قبضہ شروع کردیا گھروں میں موجود خواتین پر ڈنڈوں سے مار پیٹ شروع کردی جس کے نتیجے میں چارخواتین معصوم بچوں سے بارہ افراد شدید زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد متاثرہ خواتین نے قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سٹی پولیس تھانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور قبضہ گروپ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے معذرت ظاہر کردی ہے متاثرین کا کہنا ہے کئی سالوں سے اپنی زمینوں پر آباد ہیں بگٹی قبیلے کے ساتھ ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اور تحصلیدار ڈیرہ مراد جمالی ناروا سلوک کر رہے ہیں جو قابل مذمت اقدام ہے ہمیں زمینوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے کسی صورت بھی زمینوں سے بے دخلی قبول نہیں کی جائے گی کل ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ کو بلاک کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی کمشنر نصیرآباد انتظامیہ پر عائد ہوگی۔