|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2024

لاہور: ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے گورنر پنجاب سے اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کا عملے کے نام خط لکھا گیا ہے۔

اس خط میں پرنسپل کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں اقرباپروری اورسیاست کی کوئی گنجائش نہیں، انتہائی بری گورننس کی وجہ سے میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں ہے۔

پرنسپل ایچیسن کالج نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چندافراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں، گورنرہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہوگیا۔

ساتھ ہی ایچیسن کالج کے پرنسپل نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل کواسکول چھوڑ رہا ہوں اورداخلوں کاحصہ نہیں بنوں گا۔

واضح رہے گورنرپنجاب سے وفاقی وزیر کے بچوں کے جرمانے معافی سے اختلافات شروع ہوئ تھے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق وفاقی وزیر کے بیٹےعیسی احد چیمہ اورمصطفی احدچیمہ کی فیس معاف کی گئی تھیں۔