کوئٹہ+اندرون بلوچستان : کوئٹہ میں ہلکی جبکہ مشرقی اور شمالی بلوچستان میں شدید بارشوں اور ژلہ باری سے کھڑی فصلات اور پھل دار درختوں کو شدید نقصان پہنچا ژوب میں مکان کی چھت گرنے سے چار افرادز خمی تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح کوئٹہ اور ارد گرد نواح میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ مشرقی اور شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں سبی، بولان، زیارت ، لورالائی، پشین، خانوزئی، چمن ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور شیرانی میں شدید ژلہ باری اور بارشوں سے کھڑی فصلات اور پھل دار درختوں کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث اکثر علاقوں میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی جبکہ ژوب کے علاقے غریب آباد میں بارش کے دوران چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،بسیمہ اور رخشان میں تندوتیز ہواؤں کے چلنے سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوگئی، جبکہ بسیمہ اور رخشان میں گردوغبار کے بعد ہلکی ہلکی بارش ہونے لگی ، جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا، قلات شہر وگردونواح میں ہلکی ہلکی بارش ہوئی جس کے بعدموسم سرد ہوگیا، جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اور گیس پریشر مکمل غائب رہی ، جس سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ، ضلع لورالائی میں صبح 7بجے سے شروع ہونے والی موسلادار بارش نے لورالائی شہرمیں جگہ جگہ نالیاں بند ہونے کی وجہ سے جوہڑ کا منظر پیش کرتا رہا روڈون پے جگہ جگہ ندی نالوں کی طرح پانی بہنے لگا ،سبی وگردونواح میں تیز بارش نے موسم خوشگوار بنادیا بارش کے باعث کئی کچے مکانات سمیت گندم کی تیار فصل کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی بھی علاقہ سے کوئی ناشگوار واقعہ کی اطلاعات نہ مل سکیں بارش کے بعد سٹرکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بجلی ٹیلی فون کا نظام بھی متاثر ہوا۔