ڈھاڈر: پانامہ لیکس نے سب کے پاجامہ لیکس کر دیئے ہیں۔فیصلہ ملک کے باہر سے عوام پر مسلط کر دیئے جاتے ہیں ۔حکومت میں شامل ہونے کا مطلب نہیں کہ حکومت کی وکالت کریں کوئی مقدس گائے نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیئے۔پانامہ لیکس کی ایک کروڑپانچ لاکھ دستاویزات میں ایک بھی مولوی کا نام نہیں۔بلوچستان میں شخصیات کو ووٹ دیا جاتا ہے نظریات کو نہیں یہاں قومیت برادری کی بنیاد پر الیکشن لڑا جاتا ہے بلوچستان سے منتخب ہونے کے بعد سیاسی پارٹیاں امیدواروں کوٹکٹ جاری کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام(ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ،سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے مدرسہ مطلع العلوم میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر جے یو آئی کچھی کے جنرل سیکرٹری مولانا حافظ یعقوب ،امیر ضلع سبی مولانا عطا ء اللہ بنگلزئی ،مولوی نزیر احمد،اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ این اے 267بولان جھل مگسی کے ضمنی الیکشن میں جمیعت علماء اسلام واحد جماعت ہے جو عوامی نمائیندگی کا پورا پورا حق رکھتی ہے اور اس سلسلے میں پارٹی نے سید ارشد شاہ کو ٹکٹ جاری کردیا ہے جو عام طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں عوام جے یو آئی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ خطہ میں عرصہ دراز قبائلی سرداری رہنماؤں کی ایک دوسرے کے ساتھ چپقلش اختلافات سے بڑھ کر خون ریزی تک پہنچے ہیں رند رئیسانی قبائلی تنازعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جسے جے یو آئی کے رہنماؤں نے اس آگ کو بجھانے کیلئے بلوچستان کے سرداروں نوابوں سے روابط کیئے تاکہ قبائلی تنازعات کو پر امن راستہ تلاش کیا جاسکے یہاں کے عوام اس بات کے گواہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 267میں انتخابی دنگل کا طبل بج گیا ہے قانون کی حکمرانی،انصاف کا حصول ،ایماندارانہ الیکشن کے دور دور تک آثار نظر نہیں آتے انتخابی قوائد ضوابط کو پس پشت ڈال کر پیسہ کی ریل پیل،تعصبات کو ہوا دینا،اسلحہ کی نمائش جاری اور ایک دوسرے پر الزام در الزام کی سیاست میں جے یو آئی کا امیدوار تبدیلی کا نشان بن چکے ہیں۔جے یو آئی جمہوری رویوں،انتخابی عمل ،شخصی احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں گی اور دوسرے امیدواروں سے بھی امید رکھتے ہیں کہ قبائلی روایات،اخلاقیات صدیوں کے تعلق کو قائم رکھتے ہوئے بھائی چارے کو فروغ دینگے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات میں بہتری تب ممکن ہیں جب یہاں زمینی حقائق کو جانچ کر زمینی فیصلے کیئے جائیں بد قسمتی سے ملک کے فیصلے باہر اور صوبوں کے فیصلے اسلام آباد سے آتے ہیں ڈاکٹر مالک یا نواب زہری حکومت کا فیصلہ بھی کہیں اور ہوا۔بلوچستان میں ایک سازش کے تحت بلوچ پشتون کے نعرے پردو برادر اقوام میں دوریاں پیدا کی گئی جے یو آئی واحد جماعت ہے جس نے عوام کو مسلمان مسلمان کا نعرہ دیا ۔بلوچستان میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ترقی کے نام پر آنے والے کام زمین پر دکھائے نہیں دیتے۔