|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2024

مستونگ:بلوچستان کی شاہراہوں پر حکومت کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد میں عوام اور ٹرانسپورٹروں کی بہتری اورسیکورٹی ہے اس لیئے ٹرانسپورٹرز انتظامیہ سے تعاون کریں باہمی تعاون سے حالات بہتر ہونگے بنیادی مقصد لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہے

جس پر کسی قسم کی کمپرومائز نہیں کی جائے گی ٹرانسپورٹر اپنے جائز مطالبات تحریری طور پر جمع کریں انہیں حکام بالا سے شیئر کرکے انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوششیں کرینگے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق بلوچ کمانڈر ایف سی 78ونگ محمد نعمان نے اپنے دفتر میں بلوچستان کے کوچ مالکان و دیگر ٹرانسپورٹرز کے عہدیداران کیساتھ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں کمانڈر ایف سی 78ونگ کرنل محمد نعمان ایس پی محمد عابد بازئی اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ اسفندیار ڈی ایس پی محمد خان ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی فوکل پرسن ڈی سی آفس آغا رحمت شاہ جبکہ ٹرانسپورٹرز میں معروف شخصیت حاجی حکمت لہڑی حاجی مالک شاہ سردار مجیب جمالدینی صدر بلوچستان بسسز فیڈریشن میر سعید لہڑی چیئرمین مشترکہ بلوچستان ٹرانسپورٹرز محمود خان بادینی حاجی علی نواز لہڑی صدر بلوچستان ٹرک ایسوسی ایشن حاجی نور جان شاہوانی و ٹرانسپورٹرز یونین کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے اپنے مشکلات انتظامی آفیسران کے سامنے رکھے اور موجودہ صورتحال کے بارے میں انہیں آگاہ کیا اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے

ڈپٹی کمشنر و انتظامی ?فیسران نے ٹرانسپورٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی بولان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد حکومت بلوچستان نے قومی شاہراہوں پر سفر کو آسان و محفوظ بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہر ضلعے کے ڈپٹی کمشنرز کو ٹرانسپورٹرز و عوام سے مشاورت کرکے ان احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ہدایات جاری کیئے گئے ہیں جس کے تحت تمام ٹرانسپورٹرز اپنے گاڑیوں میں سکورٹی کیمرے نصب کریں

انھوں نے اس حوالے سے ٹرانسپورٹروں اور عوام سے اپیل کی گئی کہ اپنے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے تعاون کریں اجلاس میں سمگلنگ کے روک تھام کے حوالے سے بھی ٹرانسپورٹرز سے بات چیت کی گئی اور باہمی مشاورت سے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے لاعمل طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر و ایف سی کمانڈر نے ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے حکام بالا سے ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی اور مسائل کے حل کیلئے باہمی مشاورت سے مسائل کے حل پر زور دیاگیا۔