|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی: رکن قومی اسمبلی سابق وزیراعظم میر ظفراﷲ خان جمالی نے کہاکہ جب تک خود احتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہونگے پاناما لیکس یا وکی لیکس چاہیے جو کہے میں نہ مانوں والی بات ہوگی سیاسی میدا ن میں سیاستدانوں پرایسے الزامات لگتے رہے تو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا سب کو عوام کی عدالت میں پیش کردینا چاہیے ان خیالات کا اظہار گوٹھ رسول بخش لہڑی میں سابق سینیٹر ڈاکٹر رسول بخش لہڑی کی وفات پر ان کے فرزند میر نظام الدین لہڑی سے تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سا بق سینیٹر ڈاکٹر رسول بخش لہڑی کی سیاسی میدان میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پرانے سیاستدان عوامی مسائل کو اہمیت دیتے تھے اپنے مفادات کو بالا ئے طاق رکھ کرملکی تعمیر وترقی کو اولیت دیتے تھے اب راتوں رات کامیاب ہونے والے اپنے مفادات کو اہمیت دے رہے ہیں جو راستہ رسوائی کی جانب جاتا ہے انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کرنے کیلئے کامیاب علاقائی اتحاد بنائے جائے گی اور کہاکہ نصیرآباد جعفرآباد کے علاقوں میں لاکھوں ایکٹر پر کاشت گندم ہونے کے باوجود محکمہ خوراک پاسکو خریداری سینٹر قائم نہ کرنا کسانوں چھوٹے زمینداروں کے ساتھ نا انصافی ہے جس کی وجہ سے کسان زمیندار قرضوں تلے دب چکے ہیں صوبائی حکومت فوری طور پر خریداری سینٹر قائم کرے اور جلداز جلد خریداری شروع کرکے کسانوں اور زمینداروں کو ریلف فراہم کیا جا سکے ۔