|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2016

خضدار: کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد اکبر حریفال نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ ڈویژنل پبلک سکول کا شمار ڈویژن کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے اس میں جو واقعہ پیش آیا ہے اس کا فوری نوٹس لیا گیا ہے اور تحقیقات کے لئے ڈپٹی کمشنر خضدار کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس متعلق تحقیق کر کے رپورٹ پیش کرے گی کمشنر قلات ڈویژن نے کہا ہے تعلیمی اداروں سے ہمارے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے اس حوالے سے ہم سب کی زمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان کی بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار اد ا کریں انہوں نے کہا ہے کہ والدین اور عوام صبر اور تعمل کا مظاہرہ کریں انکوائری کمیٹی کی جو رپورٹ آئے گی اسی کی بنیاد پر زمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔