|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2016

تربت:  نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ‘سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے زیارت کوہ مراد پر اپنے فنڈز سے 5کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی مکمل ہونے والی سڑک ‘اسٹریٹ لائٹس ودیگر منصوبوں کا افتتاح کیا افتتاح کے بعد ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو کیچ نصیر احمد رند نے منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے فنڈز 5کروڑ روپے کی لاگت سے زیارت کوہ مراد کی ساڑھے 3کلومیٹر سڑک ‘ سیوریج لائن ‘ اسٹریٹ لائٹس ‘ کرب اسٹون ‘پروٹیکشن وال کے منصوبے 8ماہ کے قلیل مدت میں مکمل کرلئے گئے ہیں‘ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے سڑک کے تعمیراتی کام کے معیار کوسراہتے ہوئے کہاکہ ہماری ہرممکن کوشش ہے کہ عوام کے وسائل عوام پر خرچ کئے جائیں ‘ بعدازاں انجمن نوجواناں زیارت شریف میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زیارت شریف کوہ مراد کے مسائل کے حل کیلئے انہوں نے خصوصی توجہ دی ہے سڑک ‘اسٹریٹ لائٹس ‘سیوریج لائن ‘ پروٹیکشن وال سمیت واٹرسپلائی سمیت دیگر مسائل حل کرائے ‘ زیارت شریف کو ایمبولینس دی ہے اوردیگرمسائل بھی جلد حل کئے جائیں گے ‘ انجمن نوجواناں زیارت شریف کے مشکلات کے حل کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے ‘انہوں نے کہاکہ سیاسی طاقت سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں سیاسی طاقت کی بدولت ہی عوام کے پیسے عوام پر خرچ کئے جاسکتے ہیں ‘مختصر مدت میں سیاسی قوت ہمارے پاس تھی توہم نے بہتراوربھرپوراندازمیں عوامی خدمت کی ‘ نیشنل پارٹی اوراتحادیوں نے 3سالوں میں امن وامان کی صورتحال بہتربنادی اور بلوچستان میں ترقی کی بنیادرکھ دی انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچ کی قومی پارٹی ہے ‘ساحل وسائل اور قومی تشخص کے بقاء کیلئے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ تعلیم اور بزنس پر ہمیں توجہ دیناہوگا ‘ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن ملابرکت بلوچ نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی کی حکومت نے مختصرمدت میں بھرپور اندازمیں عوام کی خدمت کرکے یہ ثابت کردیاکہ وہ عوام کے ساتھ مخلص ہے انہوں نے کہاکہ کوہ مراد زیارت شریف کے دیرینہ مسائل کے حل پرہم اورذکری کمیونٹی کے لوگ سابق وزیراعلیٰ کے مشکورہیں اورامیدکرتے ہیں کہ وہ اسی طرح دیگرمسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے مےئر تربت قاضی غلام رسول بلوچ کی جانب سے زیارت شریف پر بیت الخلاؤں کی تعمیر پر بھی ان کا شکریہ اداکیا ۔