|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2016

مستونگ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ورکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ مغربی قوتیں اسلام کو نشانہ پر رکھ کر نیست ونابود کر نے کیلئے ایک منظم سازش کے تحت مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی پھیلا کر خون آلود کر دیا گیا ہے، جمہوری تبدیلی اور امن کے نام پر انسانیت کی قتل وغارت گری شروع کر رکھی ہے، انتہاء پسندی اور دہشت گردی طاغوتی قوتوں کی کارستانیاں ہے جو اپنے کرایہ کے ایجنٹوں کے ذریعے فرقہ واریت قوم پرستی جیسے لعنت کو ہوا دے کر اپنے عزائم اور نئی اصطلاح میں شیعہ سنی کو واضح طور پر دو بلاکوں میں تقسیم کی گئی ہے، جبکہ اقوام متحدہ کا بھی واضح نہیں ہے جو صرف مختلف اقوام کی بقا پر ایک وحدت ہے جبکہ انسانیت کی بنا پر نہیں، ان میں ویٹو پاور کے حوالے سے 5ممالک دنیا کے تمام اقوام کی بنیاد پر وحدت انسانیت کی تباہی کا باعث ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں پیغام جمعیت کانفرنس کے حوالے سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع سینیٹر حافظ حمد اللہ، سینیٹر مفتی عبدالستار ، سابق سینیٹر ڈاکٹر اسماعیل بلیدی، سابق سینیٹر ڈاکٹر عزیز اللہ ساتکزئی ، سردارزادہ میر سعید لانگو، مولانا نذرمحمد ، سردار اسد خان شاہوانی ، میر محمد عثمان بادینی، مولانا منظور احمد مینگل، میر اسحاق ذاکر شاہوانی، سابق وزیر صحت حافظ عین اللہ شمس، مولانا عرض محمد ودیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ آمر مشرف نواب بگٹی کی قتل کے مقدمے میں ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، مگر خود حکمران ملکی آئین کی دھجیاں اڑا کر باعزت طور پر بری کر کے باہر ملک بھجوا دیا اور ہمیشہ ملک کے آئین کو جرنیلوں نے روند ڈالا، انہوں نے کہا کہ علماء اسلام کے اکابرین نے ہمیشہ اس ملک کی آئین قانون کی پاسداری کی ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قوم پرستوں نے ریکوڈک کا سودا کر کے بلوچ پشتونوں کا خون بہا کر بین الاقوامی سطح پر اپنے بینک بیلنس اور جائیدادادیں بنائی ، انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں نے مزاحمت کاروں اور پہاڑوں پر جانیوالوں کو جواز بنا کر اقتدار میں آکر ملکی وبین الاقوامی سطح پر صرف اپنے اقتدار وکرسی حاصل کر کے اپنا پیٹ بھر رہے ہیں، اس سے قبل جمعیت اور ان کے اتحادیوں کی حکومت کو ریکوڈک اور صوبے میںآپریشن کی اجازت نہ دینے پر ختم کر کے گورنر راج نافذ کر دیاگیا، مگر ڈاکٹر مالک بلوچ آتے ہی بلا ججک صوبے میں آپریشن کی اجازت دیکر ریکوڈک اور گوادر کا سودا کر کے تمام معاہدوں پر دستخط ثبت کی اور اس کے بدلے بلوچ قوم پرستوں کو وزیراعلیٰ شپ اور پشتون قوم پرستوں کو گورنر شپ دیاگیا، جنہوں نے گوادر چین نے اقتصادی راہداری ، ریکوڈک سمیت تمام وسائل کا آنکھیں بند کر کے سودا کیا، انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں نے قوم پرستی کا نعرہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیا، قوم پرستوں نے اپنے ڈھائی سالہ دورمیں وسائل کا سودا کیا اب اقتدار سے الگ ہوتے ہی وسائل مسخ شدہ لاشیں یاد آگئے مسئلہ بلوچستان پر براہمدغ بگٹی نے کئی مرتبہ بامقصد مذاکرات کا واضح عندیہ دیا مگر قوم پرستوں نے اپنے مفادات کی خاطر اس کو آگے بڑھنے نہیں دیا کیونکہ وہ ناراض بلوچوں سے مذاکرات اور واپس سیاسی دائرہ کار میں لانے سے ان قوم پرستوں کا جواز باقی نہیں رہتا، جس کی وجہ سے وہ نیک نیتی کے بجائے بد نیتی سے کام لیاگیا ، انہوں نے کہا کہ آنیوالا دور جمعیت علماء اسلام کا ہوگا، قوم پرستوں نے یہاں اپنے سیاسی جنازہ خود نکالا گیا