|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2024

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جنرل سیکرٹری سمی دین بلوچ نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء اور ملی شاعر گیلا من وزیر پر اسلام آباد میں قاتلانہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے

اور اس قاتلانہ حملے کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس واقعے کی جامع تحقیقات کی جائے تاکہ ذمہ داروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے میری دعا ہے کہ گیلا من وزیر جلد صحت یاب ہو۔