|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2024

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 9ویں محرم الحرام کا شبیہ علم و ذوالجناح کا جلوس برآمد ناصر العزاء امام بارگاہ سے برآمد ہوا

جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جلوس کے روٹ کو سیکورٹی اہلکاروں نے مکمل طور پر سیل کر رکھا تھا اور جلوس میں آنے کے لئے تمام لوگوں کی باضابطہ تلاشی لینے کے بعد چھوڑا جارہا تھا جلوس اپنے روایتی راستوں جس میں میگانگی روڈ، پرنس روڈاور دیگر روڈوں سے ہوتا میگانگی روڈ پر ناصر العزاء امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

جلوس میں شبیہ علم و ذوالجناح ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں عزادار شامل تھے جو سینہ کوبی کرتے رہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

اور جلوس کے دوران امام بارگاہ جانیوالے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا کہ جلوس کے موقع پر کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھی گئی ہے نویں اور دسویں محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر کوئٹہ میں 5 ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ایف سی ، لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کو سیکورٹی پر تعینات کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں محرم کے جلوس کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موبائل فون سروس معطل ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے مچھ اور مارواڑ سے بڑی تعداد میں عزادار یوم عاشورہ کے دن مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے نویں محروم الحرام کو کوئٹہ پہنچ گئے اس کے علاوہ دسویں محرم الحرام کے جلوس کے لئے جلوس کے روٹ کو پولیس ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنمائوں اور مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، میر یاسین مینگل اور دیگر کے ہمراہ دکانوں ، پلازوں ، مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کو مکمل چیکنگ کے سیل کرنا شروع کردیا گیا ہے

جو رات گئے تھے جلوس کے روٹ پر آنے والی دکانوں اور مارکیٹوں ، سرائوں کو سیل کرکے جلوس کے روٹ کی سوئپنگ کردی جائے گی جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی اس کے لئے آئی جی آفس کوئٹہ میں کنٹرول بنایا گیا ہے اس کے علاوہ دیگر دفاتر میں بھی قائم کئے گئے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائیگی

اور جلوس کے موقع پر سیکورٹی پر معمور اور سیکورٹی اہلکاروں کو خصوصی پاسز اور میڈیا اور ایمبولینس سروس، فائر بریگیڈ والوں کوبھی خصوصی پاسز جاری کئے گئے جلوس کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔

موبائل سروس بند رہے گی اور پاک فوج اسٹینڈ رہے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے فوری طور پر نمٹا جاسکے جبکہ بلوچستان کے علاقوں سبی ، جعفرآباد ، اوستہ محمد ،جھل مگسی ،نصیر آباد ، مچھ اور دیگر شہروں میں بھی نویں محرم کے جلوس نکالے گئے۔