|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2024

حکومت بلوچستان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے حوالے سے حاجی ملک شاہ گورگیج نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا، میر عثمان گورگیج

ممتاز قبائلی رہنما میر عثمان گورگیج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر میں جاری دھرنے اور مظاہروں کے باعث گوادر سمیت مکران ڈویژن کے عوام شدید مشکلات سے دوچار تھے

جبکہ حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان موجود ڈیڈ لاک کی وجہ سے مذاکرات تعطل کا شکار تھے۔

مگر ممبر قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج اور دیگر حکومتی رہنمائوں کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں کے باعث گوادر میں معمولات زندگی پھر سے بحال ہو گئے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج نے اپنی قائدانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت اور بی وائی سی کے درمیان ڈیڈ لاک کو ختم کرنے سمیت مظاہرین کو حکومت سے مذاکرات پر آمادہ کیا جس کے باعث تیرہ دن سے جاری دھرنا پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

میر عثمان گورگیج نے مزید کہا کہ ایم این اے حاجی ملک شاہ گورگیج نے ہمیشہ مکران ڈویژن کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی مخلصانہ کوششیں کی ہیں اس کے علاوہ حاجی ملک شاہ گورگیج اپنے حلقے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہے اور پارلیمنٹ میں بلوچستان کی توانا آواز کے طور پر موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حاجی ملک شاہ گورگیج کی عوامی خدمت اور حلقے میں موجود مسائل کے حل لئے مخلصانہ کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس کے باعث مکران کے باشعور عوام نے انہیں گزشتہ انتخابات میں اپنا نمائندہ منتخب کیا تاکہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی محرومیوں کا ختمہ کر سکیں اور بلوچستان کو ترقی کی ایک نئی راہ پر گامزن کر سکیں۔