پنجگور: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور کا اجلاس زیر صدارت آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ محمد اعظم بلوچ مرکزی جامع مسجد چتکان پنجگور میں منعقد ہوا اجلاس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی میں شامل بی این پی مینگل کے مرکزی جوائینٹ سکیرٹری میر نذیر احمد بلوچ حاجی امان بلوچ نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر تاج بلوچ سردار عطاء اللہ بلوچ جے یو ائی کے مرکزی عمومی کے ممبر حاجی عبدالعزیز بلوچ مسلم لیگ (ن) کے صدر آگا شاہ حسین بلوچ جماعت اسلامی پنجگور کے جنرل سکیرٹری حافظ صفی اللہ انجمن تاجران پنجگور کے صدر حاجی عبدالمالک بلوچ سول سوسائیٹی کے نمائندہ کشور نذیر بلوچ سمیت شہری ایکشن کمیٹی کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں پنجگور امن اومان پنجگور میں کی کیسکوجانب بدرین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پنجگور کے علاقے پروم میں خواتین بچوں سمیت چھ افراد کی بہمانہ قتل سمیت دیگر امور پر سیر حاصل بحث ہوئے اجلاس کے اختتام پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور کے چیئرمین اور جے یوائی کے ضلعی امیرحافظ محمد اعظم بلوچ اور شہری ایکشن کمیٹی کے ممبر بی این پی مینگل کے مرکزی جوائینٹ سکیرٹری میر نذیر احمد بلوچ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی طویل جد وجہد اور قربانیوں کی بدالت پنجگور میں روایتی امن کے قیام کے بعد باقاعدہ ایک سازش کے تحت دوبارہ ایک دو مہینے سے پنجگور کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کرکے معصوم اور بے گناہ انسانوں کی قتل عام شروع ہوچکا ہے جس سے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کو شدید تشویش ہے امن خراب کرنے کی کوشش میں گزشتہ مہینے پروم کے علاقے پل آباد میں ایک ہی گھر میں مسلح افراد نے حملہ کرکے خواتین بچوں سمیت چھ افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا جسکی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے سکے علاوہ گزشتہ روز عیسیٰ میں ایک معروف شخصیت ملا مراد علی خدابادان میں محمد حیات کو بھی قتل کیا گیا جوکہ ای سوالیہ نشان ہے آل پارٹی شہری ایکش کمیٹی پنجگور پروم میں چھ افراد کی بہمانہ قتل عیسیٰ میں ملا مراد علی اور خدابادان میں محمد حیات کی قتل کو پنجگور کے امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے پنجگور انتظامیہ اور پولیس کو اپنی ذمہ داری بغیر کسی دباوٗ کے پورا کرنت کی مطالبہ کیا پنجگور میں شدید گرمی کے باوجود کیسکو کی جانب سے پنجگور میں طویل اور بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کو عوام کے ساتھ ذیادتی اور ظلم قرار دیتے ہوئے ایسے مسترد کردیا انہوں نے کہا کہ پنجگور میں بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پنجگور کے عوام تاجر برادری اور کاروباری حلقوں کو کسی صورت قبول نہیں ہے یہ طویل لوڈشیڈنگ پنجگور کے عوام شدید گرمی میں ظلم کے چکی میں پیسنے اور پنجگور کے مزدور اور اجرت پر کام کرنے والے سمیت تاجر برادری اور کاروباری حضرات سے انکی روزگار اور کاروبار بند رکھنے کی سازش تصور کرتے ہیں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی بجلی کی جائیز لوڈشیڈنگ کے خلاف نہیں لیکن یہ بدترین لوڈشیڈنگ کو کھبی برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا پنجگور موجودہ تیز رفتار تبدیلی کی نشیب وفراز کے باوجود اپنی اعلیٰ اسلامی اور بلوچی روایت کو قائم رکھتے ہوئے پنجگور میں خواتین کی بازار میں نقل وحرکت کو غیر اسلامی اور بلوچی روایت کے منافی سمجھایا ہے اسلیئے پنجگور میں خواتین کی بازار میں نقل وحرکت کو مناسب نہیں سمجھا ہے مگر افسوس ہے کہ گزشتہ چند مہینے سے پنجگور میں باہر سے بھکاری کے روپ نوجوان لڑکیوں اور خواتین کی بازار میں بے تحاشا اضافہ نے پنجگور کے ماحول کو گندہ کرکے معاشرے کوبے راہ روی کی جانب دکھیل دیا جارہا ہے اگر اس سیاب کو نہ روکا گیا تو ہمارا معاشرہ برائیوں کو جنم لے سکتا ہے پنجگور انتظامیہ اور پولیس پوری طور پر بھکاریوں کی روپ میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو بے دخل کریں اخر میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کو کم پروم میں معصوم خواتین سمیت چھ افراد کی قتل ملا مرادعلی محمد حیات سمیت دیگر لوگوں کی بہمانہ قتل کی انکوری کا مطالبہ کیا اور پنجگور کی امن کیلئے موئیثر اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔