بارکھان : صوبائی سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد اور ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین، ایگزیکٹو انجینیئر آبپاشی عرفان احمد لاشاری کے ہمراہ ضلع میں قائم مختلف ڈیمز اور آبی گذرگاہوں سمیت مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کے انجینیئرز اور عملہ کی پیشگی اقدامات کی وجہ سے ڈیمز میں وافر مقدار میں پانی ذخیرہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ جاری اسکیموں سےضلع میں جو ڈیمز اور دیگر چینلز یا آبی گزرگاہوں کی پشتوں کو مضبوط بنائے کے لیے جو کام کیا جا رہا ہے
ضلعی انتظامیہ بشمول محکمہ ایریگیشن کے افسران ترقیاتی منصوبوں پر کام کے پیشرفت کی ہمہ وقت نگرانی کر رہے ہیں اس موقع پر موجود کنٹریکٹرز کو سخت ہدایات بھی دیں کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے کام میں کوالٹی اور معیار کو مخلوط خاطر رکھیں ۔
انہون نے مزید کہا کہ پانی کی وافر دستیابی سے ضلع میں زراعت ، گلہ بانی اور مال مویشیوں کی افزائش میں خاطر خواہ بہتری آنے سمیت زیر زمین پانی کی سطح بھی بڑھے گی۔
اس موقع پر انہوں نے محکمہ ایریگیشن کے ایگزیکٹو انجنیئر عرفان احمد لاشاری اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی جو ہمہ وقت فلیڈ میں موجود ہوتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے نقصانات کم سے کم ہوئے ہیں۔