|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2024

کوئٹہ:  ملک وقوم کی بقا اورروشن مستقبل کے لیے بلوچستان کے سلگتے مسائل کا حل انتہائی ناگزیر ہے طاقت نہیں تحمل،تدبر،نیک نیتی اور سیاسی فہم وفراست سے دائمی حل ممکن ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان مسائل کے حل اور گڈ گورنس کے نفاذکے لیے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل جیسے زیرک سیاست دان کے تجربے اور سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے ویژن سے رہنمائی حاصل کریں۔

یہ بات مسلم لیگ بلوچستان کیسیکرٹری اطلاعات وترجمان چوہدری شبیر نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی انھوں نے مزید کہا کہ غیر سنجیدہ بیانات ور رویہ معاملات کی سنگینی میں اضافے کا باعث ھوگا۔

وفاقی حکومت گورنر بلوچستان کی سربراہی میں صوبے کے سینئر سیاست دانوں قبائلی معتبرین اور متاثرین کے نمائندوں پر مشتمل بااختیار کمیشن تشکیل دے جو پچھلے 77 سالوں سے درپیش مسائل کابغور جائزہ لیتے ہوئے بلوچستان کی عوام کی خواہشات کے عین مطابق قابل عمل تجاویز و روڈ میپ دے۔

جس پر فوری عملدرامد کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری دیں تاکہ پرامن حوشحال بلوچستان اور مضبوط پاکستان کا برسوں پرانا خواب شرمندہ تعبیر ھوسکے۔