|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2024

کوئٹہ:گلوبل کلائمیٹ چینج امپیکٹ سٹڈیز سنٹر وزارت ماحولیاتی تبدیلی حکومت پاکستان و حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں حکومت بلوچستان کے ادارواں سمیت مختلف سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا سے میڈم راحیلہ حمید درانی وزیر تعلیم حکومت بلوچستان اور برکت علی رند پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا حکومت بلوچستان ماحولیاتی تبدیلی کی اہمیت سے واقف ہے، اسی لیے ہم نے اس کی پالیسی بھی منظور کی ہے۔ یہ تربیتی ورکشاپ موجودہ دور کے ماحولیاتی چیلنجز سے نبردازما ہونے کے لیے ہمارے اداروں کے افیسرز کے لیے لازمی ہے۔ اور گلوبل کلائمیٹ چینج امپیکٹ سٹڈیز سنٹر وزارت ماحولیاتی تبدیلی حکومت پاکستان کے مرہون منت ہیں کہ انہوں نے اس اہم تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس سے پہلے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا باقاعدہ ابتداء محترم محمد عارف گوہیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر گلوبل کلائمیٹ چینج امپیکٹ سٹڈیز سنٹر نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گرین ہاوس گیسزز کی درست انونٹری ہی ہمیں مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرسکتا ہے۔ لہزا پانچ دن کی تربیتی ورکشاپ شرکاء کی استعداد کاری بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا اور وہ کامیاب تربیتی پروگرام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان میں گرین ہاوس گیسز کی رپورٹنگ کو پیرس معاہدے کے مطابق کرنا ہوگا۔ محمد اعجاز نیشنل انونٹری رپورٹ لیڈ گلوبل کلائمیٹ چینج امپیکٹ سٹڈیز سنٹر وزارت ماحولیاتی تبدیلی حکومت پاکستان.
پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں محمد سفیر احمد کوارڈینیٹر TNC and BTR نے پریزنٹیشن دیتے ہوئے اس بات پہ زور دی کہ پیرس معاہدے کے مطابق حکومت پاکستان کو اپنی بائی نیل رپورٹ وقت پہ جمع کرنی ہوگی اور عالمی ماحولیاتی تبدیلی کی معادوں کی پاسداری کرنی ہوگی۔
پانچ روزہ تربیتی پروگرام سے محمد عدنان کوارڈینیٹر ٹریننگز، افتاب احمد خان اور محمد امجد نے ماحولیاتی تبدیلی اور گرین ہاوس گیسزز پہ تفصیلا پریزنٹیشنز دی۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے اہم شخصیات جن میں پروفیسر خالد حفیظ وائس چانسلر بیوٹمز، طاہر رشید سی ای او بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام، عمران درانی، میر بہرام لہڑی، مس رابعہ، ولی خان خلجی اور غلام مرتظی کلواڑ نے بھی ماحولیاتی تبدیلی اور گرین ہاوس گیسزز کے حوالے سے تفصیلا پریزنٹیشنز دی۔
پروگرام کے اختتام میں محمد اعجاز نیشنل انونٹری رپورٹ لیڈ گلوبل کلائمیٹ چینج امپیکٹ سٹڈیز سنٹر وزارت ماحولیاتی تبدیلی حکومت پاکستان نے کہا کہ مجھے امید ہے ان سب شرکاء سے جنہوں نے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی کہ یہ لوگ اب بہتر طریقے سے گرین ہاوس گیسزز کو رپورٹ کریں گیں، جن کی بدولت ہم اس قابل بن جاہیں گیں کہ عالمی معاہدوںوکی درست طریقے سے پاسداری کرسکیں گیں اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرسکیں گیں۔ اخر میں
غلام مرتظی کلواڑ ڈائریکٹر انفورسمنٹ، محکمہ ماحولیاتی تبدیلی حکومت بلوچستان و محمد اعجاز نیشنل انونٹری رپورٹ لیڈ گلوبل کلائمیٹ چینج امپیکٹ سٹڈیز سنٹر وزارت ماحولیاتی تبدیلی حکومت پاکستان نے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔