کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے قومی اسمبلی سے استعفیٰ نے بلوچستان کی سیاسی فضاءکو تبدیل کر دیا ہے،سردار مینگل کے استعفیٰ کے بعد امکان ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے دیگر اراکین بھی بلوچستان اسمبلی اور سینیٹ سے استعفیٰ دیں گے۔،ذرائع نے پارٹی کی اندرونی مشاورت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رکن بلوچستان اسمبلی میر جہانزیب بھی استعفیٰ جلد دینگے۔
اس کے علاوہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹرز، میر قاسم رونجو اور نسیمہ احسان، کا بھی سینیٹ سے استعفیٰ دینے کا امکان ہے۔