|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2016

چاہ بہار: حکومت چین اور اس کے مختلف اداروں نے اس بات کی تیاری مکمل کر لی ہے کہ اس بندرگاہ کے آزاد تجارتی علاقے میں ایک مکمل صنعتی شہر تعمیر کیا جائے، چینی ماہرین کی ایک ٹیم نے چاہ بہار بندرگاہ اور آزاد تجارتی علاقے کا سروے کیاتھا اور فیصلہ کیا کہ وہاں پر ایک صنعتی شہر تعمیر کیا جائے، اس سروے کے دوران چین اور ایران افسران کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کر دیئے جس سے چین اس علاقے میں نیا صنعتی شہر تعمیر کرے گا، انہوں نے جگہ کا تعین کر لیا ہے اور یہ آزاد تجارتی علاقے میں ہوگا، واضح رہے کہ ایران کی بندرگاہ چاہ بہار گوادر سے صرف 72کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے، جہاں پر چین بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے ۔