|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2016

رشت(ایران ):ایران کے ساحلی شہررشت میں ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی گاڑی میں کتابیں رکھ دی ہیں اور مسافروں کو دوران سفر کتابیں پڑھنے کی سہولت فراہم کی ہے اس کا خیال ہے کہ لوگوں کے بہت سارے مسائل کتابیں پڑھنے سے حل ہوسکتے ہیں اس لئے وہ اپنے مسافروں کو کتابیں پڑھنے کی ترغیب دیتا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کے مسافر زیادہ خواتین اور نوجوان لوگ ہیں اس نے 50کے قریب کتابوں کو مثال کے طور پر پیش کیا جو مختلف موضوعات پر لکھی گئیں ہیں وہ اپنے مخصوص مسافروں کو کتابیں پڑھنے کیلئے بھی دیتا ہے گیلون کی صوبائی حکومت ان کی ہمت افزائی کررہی ہے ۔