|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، ملک گیر کیسز کی سطح 21ہوگئی ۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری نے وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کے تین نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جن میں سے ایک کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے ہے

جبکہ دیگر کا تعلق سندھ کے کراچی کیماری اور خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند سے سے جس کے نتیجے میں اس سال ملک میں پولیو کے کیسز کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ پولیو سے متاثرہ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، عائشہ رضا فاروق نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو دوبارہ درست سمت میں لے جانے کے عزم کی تجدید کی۔ انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ ذمہ دار شہری بنیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *