|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

گوادر : حکومت بلوچستان نے محکمہ فشریز کو فورس کا درجہ دے دیا، نوٹیفیکیشن جاری تفصیلات کے مطابق محکمہ فشریز پٹرولنگ اسٹاف فورس بنا دی گئی، گشتی ٹیمیں اب ہتھیار رکھ سکتے ہیں، نوٹیفیکیشن جاری کردی گئی،

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری حاجی برکت علی رند اور سیکریٹری فشریز ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی اور ڈائریکٹر جنرل فشریز عمران ابراہیم بنگلزئی اور انکی ٹیم کی انتھک محنت اور بھرپور کوششوں سے بلوچستان فشریز آرڈیننس 1971 کے تناظر میں نئے قانون کی نوٹیفیکیشن جاری کر دی گئی ہے۔جس کے تحت محکمہ فشریز کے پٹرولنگ اسٹاف کو باقاعدہ فورس بنا دیا گیا ہے۔

خیال رہے 2022 میں فشریز ایکٹ 1971 میں ترمیم کر کے صوبائی حکومت نے صوبائی اسمبلی سے ایک بل پاس کر کے فشریز ڈیپارٹمنٹ کو فورس کا درجہ دیا تھا۔جبکہ محکمہ فشریز نے لا ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر اس کے باقاعدہ قوانین اور رولز بنائے تھے اور اسے صوبائی کابینہ کے میٹنگ کے لیئے بھیجا تھا جس کے بعد 4 ستمبر 2024 کو اسے منظور کیا گیا تھا۔

جس کے بعد گزشتہ روز اس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تاہم اس قانون کے لاگو ہونے سے اب محکمہ فشریز پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی علاہ ازیں اس کی باقاعدہ یونیفارم ہوگی اور فشریز پیٹرولنگ ٹیمیں مسلح ہو کر مثر طریقے سے غیر قانونی ماہی گیری کی تدارک و روک تھام کر سکیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *