تہران: ایران میں بھارت کے سفیر سیراب کمار نے کہا ہے کہ بھارتی کمپنیاں چاہ بہار اور زاہدان کے درمیان ریلوے لائن تعمیر کر دی ہیں، انہوں نے کہا کہ دوسرے دور میں بھارت اس ریلوے لائن کو زاہدان سے بیر بند اور مشہد تک توسیع دے گا، بیربند میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فیز میں تعمیراتی کام ہورہا ہے جبکہ دوسرے فیز کیلئے ایران کی حکومت سے بات چیت جاری ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے دونوں ممالک عنقریب پورے خطے میں راہداری اور تجارتی گزرگاہ کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے جو چاہ بہار کے بندرگاہ کو افغانستان اور دوسرے وسط ایشیائی ممالک سے ملائے گا، افغان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے بھارت میں یہ اعلان کیا کہ سہ فریقہ راہداری کا معاہدہ ایران بھارت اور افغانستان کے درمیان عنقریب مکمل ہوگا، جس کی روح سے ایران اور بھارت افغانستان میں سرمایہ کاری کریں گے