|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2016

راولپنڈی: نانگا پربت دہشت گردی کے واقعے میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث 3 دہشت گردوں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ نانگا پربت میں غیرملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گلگت بلتستان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 606 کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا جس کے بعد تینوں دہشت گردوں عرفان اللہ، قریب اللہ اور حبیب الرحمان کو سخت سیکیورٹی میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ دہشت گردوں کی اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد گرد و نواح میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ دہشت گردوں کو خصوصی سیل میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جون 2013 میں  نانگاپربت دہشت گردی کےواقعےمیں10غیرملکی سیاح اور ایک پاکستانی گائیڈ جاں بحق ہوا تھا۔