کا بل: افغان فوج کے سر برا ہ جنرل قد م شاہ شا ہین نے کہا ہے کہ افغا نستان سر حد پار گو لہ باری کا مسئلہ بات چیت اورپرامن ذرا ئع سے حل کرناچاہتا ہے اور طا قت کا استعما ل آخر ی حر بہ ہو گا ، کا بل میں فو جیو ں سے خطاب کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ افغا ن افواج نے 18صو بو ں میں فو جی کا روائی کا آ غا ز کر دیا ہے ، انہو ں نے دعویٰ کیا لا ل پور ننگر ہار کے صو بے میں پا کستانی افواج نے گو لہ باری کی تھی اور راکٹ دا غے تھے ان میں ایک افغا ن فو جی ہلا ک ہو گیا تھا ، انہو ں نے کہا کہ اس بار حکو مت جلد ی ایک تفصیلی بیا ن جا ری کر ے گی ، ڈیو رنڈ لا ئن کی بین الاقوا می سر حد کی نگرانی افغا ن پو لیس کر رہی ہے ، اور دیہا ں فو ج تعینات نہیں کی جا ئے گی خصو صاًبین الاقوامی معا ہدو ں کے بعد البتہ فو ج کا ستعما ل آ خری حر بہ ہو گا جب دو سرے ذرائع نا کا م ہو گے ، اس سے قبل پاکستان کے سفیر کی افغان وزارت خا رجہ میں طلب کیا گیا تھا اور وا قعہ پر احتجا ج کیا گیا تھا ۔