خضدار: محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے مزدور اتحاد کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام ریلی اور جلسہ ریلی ڈاکخانہ چوک سے نکل کر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی آزادی چوک پر اختتام پزیر ہوا ریلی میں سینکڑوں محنت کشوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں تاجر برادری کے عہدیداران ، رکشہ یونین کے ذمہ داران نے شرکت کی جلسہ سے مزدور اتحاد کے چیئرمین صابر حسین قلندارانی ،وائس چیئرمین عبدالنبی کرخی ،جنرل سیکریٹری آغا زذوالفقار علی شاہ ،لیبر انسپیکٹرمنیر احمد مینگل ،عبداللہ ساسولی ڈپٹی جنرل سیکریٹری پیرا میڈیکل ،عبدالحمید کھیازئی جونیئر وائس چیئرمین مزدور اتحاد ، علی بخش نقشبندی ،نو پ کے جاوید احمد ، میونسپل ایملائز کے خلیل چنال ،منیر احمد زہری ،حضور بخش طالب ،منیر احمد قمبرانی ،جاوید احمد ،محمد عمر ،ابرا رلحق ،محمد الیاس ،حافظ غلام نبی ،علی بخش، انجمن معذوران کے راہنما حافظ عبدالرزاق ، استاد امیر احمد ،عبدالخالق ،الفت محمد حسنی ،عبدالغفور ،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کی بدولت آج ملکی معیشت کا پہیہ رواں دواں ہے لیکن افسوس کہ بالادست طبقے نے محنت کشوں کے حقوق پر ڈال کر انہیں نان شبینہ کا محتاج کیا آج بھی مزدور کا بچہ بھوک اور پیاس سے مر رہا ہے وہ تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے مزدور مہنگائی کی چکی پیں پستا جا رہا ہے اور حکمران اپنی شاہ خرچیوں میں مگن ہیں ملک بدترین کرپشن کا شکار ہے انہوں نے کہا ہم محنت کش و مزدور ضرور ور ہیں لیکن غلام نہیں ہمیں بھیک مانگنا نہیں آتا ہمارے خون پسینے کی کمائی سے پر تعیش زندگی گزار کر مزدوروں کے حقوق صلب کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم بے شمار مسائل کا شکار ہیں بے لگام مہنگائی نے مزدوروں کا جینا حرام کردیا ہے مزدور کے لیئے غم اور خوشی کا فرق ختم ہوتا جا رہا ہے مزدور راہناؤں نے کہا کہ حکومت اپنے فیصلے کی پاسداری کرتے ہوئے مزدور کی تنخواہ کم از کم بیس ہزار کردے تاکہ اس کی کسمپرسی کی زندگی میں بہتری آئے مقررین نے کہا کہ اگر ملک میں انصاف کی بالا دستی ہوتی تو یہ محرومیوں اور نا انصافیوں کے شکار لوگ دو وقت کی روٹی کے لیئے خود کشی نہ کرتے مزدور رہنماؤں نے کہا کہ حکومت مزدور دشمنی ترک کرکے مزدوروں کی ماہانہ اور یومیہ اجرت میں اضافہ کرے انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو ترقی دینا ہے تو مزدوروں کو حقوق دینے ہونگے مقررین نے کہا کہ بد عنوانی کی روک کرنے والے اداروں کو چاہیئے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں تاکہ بیرون ملک اثاثہ جات کے مالک حکمران اور بیوروکریسی بے نقاب ہوں قبل ازیں مزدور راہنما عبداللہ ساسولی نے قرار داد پیش کرتے ہوئے جلہ سے منظور ی لی جن میں خضدار میں یونیورسٹی کیمپس اور میڈیکل کالج کا فوری اجراء ،ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کو ان کی جگہ ملازمت پر رکھا جائے ،مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ،محکمہ صحت میں خالی اسامیوں پر تقرریاں فوری طور پر عمل میں لائی جائیں مقررین نے کہا کہ ہم حکومت سے مطلبہ کرتے ہیں کہ وہ ممہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں اور یومیہ اجرت میں اضافہ کرے ورنہ محنت کشوں کے غیض و غضب کے لیئے تیار ہوجائے۔