کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت بلوچستان کی درخواست پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی اور حلقہ پی بی 44کوئٹہ پر ہو نے والے انتخابات کی تاریخ تبدیل کر دی ۔
منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکورٹی خد شات کے پیش نظر حکومت بلوچستان کی درخواست پر بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی پر ہو نے والے ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کر تے ہوئے 14 نومبر کے بجائے 17نومبر کر دی ،
اعلامیہ کے مطابق حلقہ پی بی44کوئٹہ کے 16پو لنگ اسٹیشنز پر انتخابات 21نومبر کے بجائے 12دسمبر کو ہونگے ،واضح رہے کہ حکومت بلو چستان کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی جا ری کیا گیا تھا۔