|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

پاکستان میں روزانہ غیراخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں کا انکشاف ہوا ہے،پی ٹی اے نے8 لاکھ 44 ہزار ویب سائٹس کو بلاک کردیا ۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ پی ٹی اے نے ایک لاکھ ایک ہزار 83 گستاخانہ یو آر ایل بلاک کردیئے،چند روزقبل پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بلاک کرنے کا آغاز کیا تھا،صارفین کی جانب سے وی پی اینز کی سست روی کی شکایات سامنے آئی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وائٹ لسٹنگ کیلئے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش شروع کردی ہے اور پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے بندش عارضی طور پر کی جا رہی ہے جبکہ بزنس کیلئے ملک میں وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں۔

پی ٹی اے ذرائع کےمطابق چین، روس، ایران، ترکی سمیت  دیگر ممالک غیر رجسٹرڈ وی پی اینز بلاک کرنے والوں میں شامل ہیں، یو اے ای، قطر، سعودی عرب بھی غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بلاک کرتے ہیں ، کچھ ممالک صرف بزنس استعمال کیلئے وی پی اینز کی اجازت دیتے ہیں اور پاکستان بھی ان میں شامل ہے ۔

واضح رہے پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن 2010 میں شروع کی تھی ، 1420 سے زائد کمپنیوں کے اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی اینز رجسٹر ہو بھی چکے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *