کوئٹہ :ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں زیر علاج ریلوے اسٹیشن سانحے میں زخمیوں کی عیادت کی اور انکی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت ملکی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کرنیوالے شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے دہشتگردی کی عفریت کا خاتمہ کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز قابل قدر کردار ادا کررہی ہیں
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر نے کہا کہ بحثیت قوم متحد ہوکر ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ ہم سب کا مشترکہ مشن ہے۔ بلوچستان سینٹرل ایشیا کا گیٹ وے اور معاشی اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ریلوے اسٹیشن پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کاسفر ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا اس موقع پر صوبائی وزرا میر سلیم احمد کھوسہ اور راحیلہ حمید درانی نے بھی دہشتگرد حملے کی مزمت کرتے ہوئے صوبے کے امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا ۔
Leave a Reply