|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2016

ہرنائی : ہرنائی میں پولیس کے بیٹے کی مبینہ اغواء تاوان طلب پولیس اور ایف سی کے مشترکہ ایکشن بچہ بازیاب تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکارمیر حمزہ نے بتایا کہ ان کو پیر کی سہہ پہرموبائل پر فون آیا کہ آپ کے بیٹا ہمارے قبضے میں ہے ہمیں تین بجے تک چھ لاکھ روپے رقم پہنچا دو ورنہ بچے کو نقصان پہنچائے گے اد کے ساتھ ساتھ مجھے پولیس سمیت کسی کو اطلاع نہ کرنے کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹاجس کا نام انیس الرحٰمن عمر ساڑے چار سال ہے جب پتہ کیا تو گھر میں موجود نہیں تھا وہ فوری طور پر پولیس تھانے گئے ایس ایچ او کو اطلاع دی انہوں نے ڈی پی او کو اطلاع دی ڈی پی او نے ایف سی سی مدد مانگ لی اس طرح موبائل کا لوکیشن معلوم کرکے شہر کے داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی کی،ناکہ بندی کے بعد پولیس اور ایف سی نے ملکر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کی اغواء کار بچے کو ہرنائی شہر ہی میں بچے کے گھر کے قریب ایک گلی میں چھوڑ کرکے فرار ہوئے ا اس دوران یف سی اور پولیس نے اغواء شدہ بچے کو تحویل میں لیا والد کا کہنا تھا کہ شروع میں بچہ ٹھیک طرح سے کھڑا نہیں ہوسکتا تھا اور ان کی آنکھوں پر ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی مضبوطی چیز سے باندھے رکھا ہوا تھا جس سے آنکھیں دکھ رہی تھی اور بچہ نشے میں لگ رہا تھا جنہیں علاج کی غرض سے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے بچے کا چیک اپ کیا اس دوران بچے کے والد پولیس ملازم نے کہا کہرپورٹ درج کرلی ہے جبکہ پولیس تحقیات کر رہی ہے عوامی حلقوں نے پولیس کے ساتھ د کرنے پر ایف سی کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور ایف سی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔