|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی پر ضمنی انتخاب آج ہوگا، پیپلز پارٹی کے سردار کوہیار ڈومکی اور آزاد امیدوار میر اصغر مری کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ متوقع، ضمنی انتخاب کے موقع پر سبی میں ایف سی طلب، نیٹ ورک بھی بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر مرحوم سردار سرفراز ڈومکی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی بلوچستان اسمبلی کی پی بی 8سبی کی نشست پر ضمنی انتخاب آج اتوار کو ہوگا۔ پی بی 8سبی پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں 22امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے پیپلز پارٹی کے سردار کوہیار ڈومکی اور آزاد امیدوار میر اصغر مری کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ متوقع ہے۔

اس حلقے کی آبادی 251547ہے جس میں کل ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 15ہزار263 ہے حلقے میں مجموعی طور پر124پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 34 انتہائی حساس جبکہ 90 حساس قرار دئیے گئے ہیں بلوچستان حکومت نے سبی کے ضمنی انتخاب کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو موبائل فون سروس، اور انٹر نیٹ بند رکھنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور ایف سی کی تعیناتی کی درخواست کی تھی جس پر آج سبی اور کچھی میں موبائل فون سروس بند رہے گی جبکہ سبی میں سیکورٹی کے فرائض ایف سی سرانجام دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *