|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

حب: سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی وسابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے بیرون ملک لندن سے جہاں وہ علاج کے سلسلے میں موجود ہیں سے ایک بیان میں اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں

اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ یہ مخالفین کا پروپیگنڈہ مہم جوئی کا حصہ ہے اور میرے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں سابق اسپیکر و ایم این اے نے کہا کہ جب مخالفین ہمارے منتخب کردہ بلدیاتی چیئرمینوں وائس چیئرمین،کونسلران کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے میں ناکام ہو ئے تو اسلام آباد میں مقیم اپنے سربراہ کے ذریعے نادیدہ قوتوں کو استعمال کرنا شروع کیا

اور ایسی مجبوریاں ہمارے بلدیاتی اداروں کو منتخب نمائندوں کیلئے پیدا کردی کہ ہم نے انہیں مشورہ دیا جو ظلم برداشت نہیں کر سکتا تو وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں اسلم بھوتانی نے کہاکہ بھوتانی برادران داد دیتے ہیں ایسے دوستوں اور ساتھیوں کو جو جبر برداشت کر کے ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں سابق ایم این اے اسپیکر نے کہاکہ جہاں تک سیاسی میدان کی بات ہے ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا FIRمقدمے کورٹ کچہری سب کے سامنا کیا لیکن جب نادیدہ قوتوں کو درمیان میں لایا گیا

تو ہم نے ساتھیوں کو مزید آزمائش میں ڈالنے سے بہتر سمجھا کہ انہیں آزادانہ فیصلہ کرنے دیں اور ہمیں چھوڑنے والے آنسو بہاتے ہوئے ہمیں الوداع کر گئے اپنی مرضی اور منشا کے خلاف گئے اسلم بھوتانی نے کہاکہ ہر اندھیری رات کے بعدایک خوبصورت صبح کا سورج طلوع ہو تا ہے اور ہمارے ساتھی حوصلہ رکھیں بہت جلد سب بہتر ہو جائیگااسلم بھوتانی نے کہا چند ہفتوں بعد علاج کراکر وہ جلد واپس آئیں گے اور دوستوں سے دعا کی درخواست ہے اسلم بھوتانی نے تمام بلدیاتی انتخابات میں ساتھ دینے والی سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا

اور خاص طور پر جمعیت (JUI) کی ضلعی قیادت مولانا غلام قادر قاسمی اور مولانا شاہ محمدصدیقی جنرل سکرٹری اور نیشنل پارٹی کی ضلعی قیادت بالخصوص رجب رند کے تعاون کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بابو فیض شیخ جو اس وقت ہمارے نمائندہ چیئرمین تھے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ نہ دیکر بھوتانی برادران اور خاص طور پر مجھ پر احسان کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *