|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ:سابق چیئرمین سینٹ و رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ باڈر ٹریڈ کی بندش کے بجائے حکومت ریگولیشن کا جدید نظام متعارف کرائے عوام کے ذریعہ معاش پر قدغن سے نوجوان ملک دشمن عناصر کا ایندھن بنیں گے یہ بات انہوں نے باڈرز ٹریڈ کی اہمیت سے متعلق اپنے جاری ایک بیان میں کہی ہے۔

سابق چیئرمین سینٹ و رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختوانخواہ میں سرحد پر رہائشی لوگوں کا ذریعہ معاش باڈرز ٹریڈ ہے،باڈر ٹریڈز کی بندش سے بلوچستان اور کے پی کے کی معاشی بدحالی بھوک اور افلاس میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ باڈرز ٹریڈز کی بندش کے بجائے حکومت کو ریگولیشن کا جدید نظام متعارف کرانا چاہیے، کیونکہ روزمرہ باڈر ٹریڈ کی بندش سے لاکھوں عوام سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گے

باڈر ٹریڈ کی بندش سے بالخصوص بلوچستان میں شدیدمعاشی بدحالی اور مایوسی پھیلے گی، عوام کیذریعہ معاش پر قدغن سے نوجوان ملک دشمن عناصر کا ایندھن بنیں گے سخت معاشی حالات میں مزید بے روزگاری اور غربت کا بوجھ معیشت برداشت نہیں کرسکے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *