گوادر:گوادر میں کوسٹ گارڈ کے خلاف پک اپ یونین کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔ گوادر میں پک اپ یونین کی احتجاجی ہڑتال آج دوسرے روز میں داخل ہوگئی، یونین نے حکومت اور متعلقہ حکام سے کوسٹ گارڈ کی جانب سے قبضے میں لی گئی پک اپ گاڑیوں کو واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یونین رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ اگر آج شام تک پک اپ گاڑیاں نہ چھوڑی گئیں تو دھرنا کوسٹل ہائی وے کلدان منتقل کردیا جائے گا۔
یونین کا کہنا ہے کہ انہیں احتجاج کا حق حاصل ہے اور اگر مطالبات نہ مانے گئے تو تحریک مزید تیز ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ کوسٹ گارڈ نے اس وقت درجنوں پک اپ گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ہے جس سے مقامی تاجروں اور گاڑیوں کے مالکان میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ یونین کے مطابق احتجاجی دھرنے کا مقصد نہ صرف پک اپ گاڑیوں کی واپسی ہے بلکہ حکومتی رویہ اور مقامی لوگوں کے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانا بھی ہے۔ علاوہ ازیں یونین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور دیگر اہم شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے۔
Leave a Reply