نوشکی: نوشکی قلت آب بجلی کی بندش کے خلاف عوام سراپا احتجاج شدید گرمی عوام تکالیف کا شکار مریضوں کی چیخ وپکار ضعیف العمر افراد کی آہ و پکار کیسکو کے سامنے بے معنی ہو کر رہ گئی گزشتہ 9 سالوں سے ضلع نوشکی میں14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی بدستور جاری 98 فیصد بروقت بجلی کی بل کی ادائیگی کے باوجود و ضلع نوشکی کے عوام کے ساتھ نا انصافیوں کا ناختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے شدید گرمی سے غریب خاندان پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے غریب طبقہ کی مائیں بہنیں گھر سے پانی کی تلاش میں جلتی گرمی میں گلی کوچوں میں سرگرداں کیسکو کے چیف بلوچستان وزیر مشیر سب صوبے ہی کے لیکن مسائل جوں کے توں نوشکی میں شدید گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے شہری ایریا میں چھوٹے چھوٹے مکانات میں معصوم بچوں اور خواتین کی دم گھنٹے لگتی ہے لیکن حکمرانوں کے دعوے صرف میڈیا کی حد تک ہیں کروڑوں اور اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس بجلی کے ٹاورز کی تعمیر و مرمت پر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والے آفیسران انتہائی بے حسی کی علامت بنے بیٹھے ہیں قومی اسمبلی و سینٹ میں بیٹھے عوامی نمائندے بلوچستان بلخصوص ضلع نوشکی کیلئے آواز اٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کرتے۔