|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

دشت: ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں لک پاس ٹول پلازہ سے دشت کمبیلا اور عاصم آباد تک بننے والی سڑک پر غیر معیاری کام کا سلسلہ جاری ہے۔ جس پر علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی کل چوڑائی 30 سے 32 فٹ ہے مگر ٹھیکیدار سڑک 20 فٹ چوڑائی کی بنارہا ہے۔ حالیہ دنوں دیکھا جارہا ہے کہ سڑک پر آبی گزرگاہ کیلئے پانچ پانچ فٹ کے چار پی وی سی پائپ رکھے جارہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سڑک 32 فٹ نہیں بلکی 20 فٹ کی بنائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 20 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جارہی ہے جو لک پاس ٹول پلازہ سے دشت کمبیلا، سکوزئی، گیلو ڈیم تک ہزاروں ایکڑ پرمحیط باغوں کو شہر سے منسلک کرتی ہے اور لاکھوں کی آبادی کا راستہ ہے۔ صوبے کی معیشت میں اس سڑک کا اہم کردار ہے۔ 50 سال بعد تعمیر ہونے والی اس سڑک پر غیر معیاری کام کیا جارہا ہے۔ جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی علاقہ رکن اسمبلی نواب اسلم رئیسانی، چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم منصوبہ میں غیر معیاری کام کرپشن اور ملی بھگت کا نوٹس لیں اور معیاری کام کو یقینی بنائیں بصورت دیگر علاقہ کے قبائل اور عوام سخت احتجاج  کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *