|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ: مشیر برائے کھیل مینا مجیدبلوچ نے بنوں میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ حملہ پاکستان کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ناکام سازش ہے، جسے پاکستان کے عوام اور ہماری بہادر سکیورٹی فورسز کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سپوتوں کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں،انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف یکجا ہیں، پاکستان ایک پرامن اور مضبوط ریاست ہے، اور اس کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *