|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

کوئٹہ:صوبائی وزیر سردار کھیتران نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی وژنری قیادت میں عوامی خوشحالی اور صوبے کی دیر پا ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ صوبے میں امن و امان کا قیام، عوام کو ریلیف کی فراہمی، روزگار کا فروغ، بہتر سماجی خدمات اور معاشی استحکام کیلئے پیداواری شعبوں کی دیر پا ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات ہیں۔ اس مقصد کیلئے صوبے میں پہلے سے جاری اصلاحاتی و ترقیاتی اقدامات کو اولین فرصت میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اورکثیر الجہتی اقدامات پر مشتمل ” عوامی ایجنڈے” کا کامیاب اجراء کیا گیا

جس کے تحت مختلف شعبوں میں عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن کے مثبت اثرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ جن کا مقصد شہریوں کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانا، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دیکر صوبے کی مالی خودکفالت کا راستہ ہموار کرنا اور بہتر فنڈ منیجمنٹ کے ذریعے دستیاب وسائل کا نتیجہ خیز اور دانشمندانہ استعمال یقینی بنانا ہے تاکہ ایک خوشحال، ترقیافتہ اور با اختیار معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *