|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

اوستہ محمد:بلو چستان کے ضلع اوستہ محمد میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے 2افرادجاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اوستہ محمد میں صدر پولیس تھانہ اوستا محمد کے حدود جعفرآباد کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے صدام حسین کھوکھر اور غلام علی کھوکھر کو قتل کردیا جبکہ شخص عمران سیال شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے اطلاع ملتے ہی صدر پولیس تھانہ موقع پر پہنچ کر ورثاء کے ہمراہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوستا منتقل کیا اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتا یا جا رہا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *